Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا وبا میں درپیش چیلنجز پر ریاض میں تعلیمی کانفرنس کا انعقاد

سعودی عرب کے ای لرننگ تجربات کا مختلف پہلووں سے جائزہ لیا جائے گا۔ فوٹو عرب نیوز
کورونا وبا کے بحران کے لمحات میں درپیش چیلنجز پر بات چیت کے لیے ریاض میں ایک بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس کا انعقاد ہو رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق تین روزہ بین الاقوامی تعلیمی کانفرنس اور نمائش 2022 مملکت میں تعلیم کی ترقی کے مواقع، اس شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے مراعات کے ساتھ مختلف حل متعارف کرائے جائیں گے۔
مختلف شعبوں کی راہ میں حائل چیلنجوں پر قابو پانے، اداروں کی کارکردگی اور پیداوار  کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر بنانے میں تعلیمی کانفرس  معاون ثابت ہوگی۔
اس تعلیمی فورم میں 110 مقامی اور 152 بین الاقوامی ادارے شرکت کررہے، 130 سے ​​زائد ماہرین بھی مختلف سیمینارزمیں حصہ لیں گے۔ فورم  کی میزبانی وزارت تعلیم کر رہی ہے۔
کانفرنس کی سائنسی کمیٹی کے وائس چیئرمین پروفیسر خالد ایم الوحبی نے بتایا ہے کہ کانفرنس میں کووڈ 19 کے دوران تمام ممالک میں تعلیم کو نمایاں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا، جس کے نتیجے میں تعلیمی عمل میں  معطلی ہوئی۔
اس فورم کا مقصد ان باتوں پربھی روشنی ڈالنا ہے کہ مختلف ممالک نے تعلیم کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے چیلنجوں پر قابو پانے کے لیے کیا  اقدامات کئے ہیں۔

تعلیمی ترقی کے مواقع کے ساتھ مختلف حل متعارف کرائے جائیں گے۔ فوٹو عرب نیوز

پروفیسر خالد نے بتایا کہ سعودی عرب وبائی مرض سے نمٹنے میں کامیاب رہا اور اس نے دنیا کو ایک الگ ماڈل فراہم کیا جس نے تعلیم کو بلا رکاوٹ جاری رکھنے کی اجازت دی۔
اس کانفرنس میں خاص طور پر تعلیمی ٹیکنالوجیز کے حوالے سےعالمی تجربات کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ  مستقبل کے لیے منصوبہ بندی کی جائے گی۔
دنیا کے بہت سے ممالک میں  وبائی امراض کے دوران عائد پابندیوں میں نرمی کے بعد اس کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
کانفرنس کے اہم موضوعات میں تعلیم بحران میں امکانات اور چیلنجز شامل ہیں۔

تعلیمی کانفرنس میں 110 مقامی اور 152 بین الاقوامی ادارے شریک ہوں گے۔ فوٹو عرب نیوز

تعلیمی کانفرنس کے ابتدائی روز  مختلف ممالک میں چیلنج کے دوران تعلیمی پالیسیوں پر سیشن ہوگا جس میں سعودی وزیر تعلیم حمد الشیخ ان کے مصری ہم منصب طارق شوقی اور متحدہ عرب امارات کے وزیر تعلیم حسین الحمادی، برطانوی وزیراعظم کے سعودی عرب میں خصوصی نمائندہ برائے تعلیم اسٹیو سمتھ  اور ورلڈ بینک میں تعلیم کے گلوبل ڈائریکٹر جیم سویڈرا شرکت  کریں گے۔
اگلے دن یونیسکو میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل برائے تعلیم پروفیسر سٹیفنیا گیانیینی، تعلیم میں ڈیجیٹل تبدیلی اور ای لرننگ میں طلباء کی کارکردگی کا تعین کرنے والے عوامل اور تدریس و سیکھنے کے مختلف مراحل پر بات کریں گی۔
اس تعلیمی کانفرنس میں سعودی عرب کے ای لرننگ کے تجربات کا بھی مختلف پہلووں سے جائزہ لیا جائے گا۔
 

شیئر: