Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی 80 سے زیادہ ملکوں میں خدمات، کارکنوں کا شکریہ

ملازمین کے لیے ریاض ہیڈ کوارٹر میں ایک استقبالیہ کا انعقاد کیا گیا ہے( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے عید الفطر پر اپنے ملازمین کے لیے ریاض ہیڈ کوارٹر میں مرکز کے جنرل سپروائزر ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ اور سینٹر کےعہدیداروں کی موجودگی میں ایک استقبالیہ کا انعقاد کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے جنرل سپروائزر ڈاکٹرعبداللہ الربیعہ نے مرکز کے ملازمین کو عید الفطرکی مبارکباد دی اور  دنیا کے 80 ممالک میں جاری ان کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات دنیا کے 80 سے زیادہ ممالک تک پہنچنے اور ہیومینیٹیرین ورک کے حوالے سے ایک عالمی روڈ ماڈل بننے میں کامیاب رہا ہے۔
الربیعہ نے’انسان دوستی کے کام کو فروغ دینے اور اس شعبے میں نئے انیشیٹوز اور نظریات متعارف کرانے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا خاص طور پر بڑھتی ہوئی انسانی ضروریات کی روشنی میں جس کی وجہ سے انسانی ہمدردی کی تنظیموں خاص طور پر شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کو اپنی کوششوں کو بڑھانا پڑ رہا ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات مئی 2015 میں قائم کیا گیا تھا۔ مرکز نے اب تک دنیا کے 77 ممالک میں مختلف قسم کے  1814 امدادی منصوبے شروع کیے ہیں۔
یہ منصوبے 144 مقامی،علاقائی اور بین الاقوامی شراکت داروں کے تعاون سے شروع کیے گئے ہیں۔ ان منصوبوں پر 5.5 بلین ڈالر کی رقم خرچ کی گئی ہے۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جن ممالک نے اس مرکز کے منصوبوں سے سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا ان میں یمن شامل ہے جہاں 3.9 بلین ڈالرکے منصوبے شروع کیے گئے۔
اس کےعلاوہ فلسطین میں 368 ملین ڈالر، شام میں 322 ملین ڈالر اور صومالیہ میں 209 ملین ڈالر کے منصوبے شامل ہیں۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی کی جانب سے انسانیت کی خدمت، امداد اور ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں کئی منصوبے جاری ہیں۔
شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی کی جانب سے انسانیت کی خدمت، امداد اور ترقیاتی سرگرمیوں کے لیے عرب اور دیگر اسلامی ممالک میں کئی منصوبے جاری ہیں۔

شیئر: