Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے حوالے سے اب کوئی سفری پابندی نہیں، محکمہ شہری ہوابازی

پی سی آر ٹیسٹ کی بھی کوئی ضرورت نہیں رہی ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب آنے کے لیے کورونا ویکسین اورپی سی آر ٹیسٹ کی پابندی نہیں ہے۔ کورونا کے حوالے سے تمام سفری پابندیاں ختم کی جاچکی ہیں‘۔ 
اخبار 24 کے مطابق ایک شخص نے سول ایوی ایشن کے ٹوئٹرپر استفسار کیا کہ ’ گھریلو ملازمہ اپنے ملک گئی ہوئی ہے مگر اس نے کورونا  ویکسین نہیں لگوائی کیا وہ مملکت آسکتی ہے‘؟ 
سوال کا جواب دیتے ہوئے سول ایوی ایشن کا کہنا تھا کہ’ کورونا وائرس کے حوالے سے تمام سفری پابندیاں ختم کی جاچکی ہیں جس کے بعد کوئی بھی بغیر کسی شرط کے مملکت آسکتا ہے جبکہ پی سی آر ٹیسٹ کی بھی اب کوئی ضرورت نہیں رہی‘۔ 
واضح رہے کورونا وائرس سے بچاو کے لیے ماضی قریب میں مملکت آنے کے لیے کورونا ویکسین کی شرط لازمی تھی جبکہ ایسے افراد جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی تھی انہیں مملکت آنے سے قبل 14 دن کسی ایسے ملک میں قیام کرنا ہوتا تھا جہاں سے مملکت آنے پرپابندی عائد نہیں کی گئی تھی تاہم گزشتہ ماہ سے تمام سفری پابندیاں ختم کردی گئی تھیں جن میں قرنطینہ اور پی سی آر ٹیسٹ بھی شامل تھا۔  

شیئر: