Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یمن کی سیامی بچیوں کو ریاض منتقل کرنےکی تیاریاں 

ریاض کے کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی منتقل کیا جائے گا( فوٹو العربیہ)
یمن میں عدن کے سرکاری ہسپتال الصداقہ کی ڈائریکٹر ڈاکٹر کفایہ الجازعی نے کہا ہے کہ یمن کی سیامی بچیاں مودۃ اور رحمہ مارچ  2022 میں پیدا ہوئی تھیں۔ دونوں کی عمر دو ماہ ہے۔انہیں عدن سے مملکت منتقل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
العربیہ نیٹ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز ن مودۃ اور رحمہ کو یمن سے نیشنل گارڈز کے ماتحت کنگ عبدالعزیز میڈیکل سٹی ریاض منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی۔
 معائنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ سیامی بچیوں کو آپریشن کرکے ایک دوسرے سے علیحدہ  کیا جاسکتا ہے یا نہیں۔ سیامی بچیوں کے اہل خانہ مودۃ اور رحمہ کی ریاض منتقلی اور آپریشن کے منتظر ہیں۔

دونوں بچیاں سینے اور پیٹ سے ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں(فوٹو العربیہ)

 بچیوں کے والدین نے آپریشن کی سہولت فراہم کرنے کے شاہی فیصلے پر شاہ سلمان بن عبدالعزیم کے لیے قدرومنزلت کا اظہار کیا ہے۔ 
ایوان شاہی کے مشیر، شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کے سربراہ اور سیامی بچوں کے آپریشن ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر عبداللہ الربیعہ نے کہا ہے کہ مودۃ اور رحمہ کے آپریشن کا شاہی فرمان شاہ سلمان کی انسانیت نوازی کی مثال ہے۔
واضح رہے کہ دونوں بچیاں سینے اور پیٹ کے زیریں حصے سے ایک دوسرے سے جڑی ہوئی ہیں۔

شیئر: