Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 قیدیوں کی رشتہ داروں سے وڈیوکالنگ سہولت

تجرباتی طورپر آغازریاض، مکہ اورجازان ریجن سے کیا جارہا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
محکمہ جیل خانہ جات نے قیدیوں کے اول درجے کے رشتہ داروں کو وڈیو کالنگ کے ذریعے قیدیوں سے ملانے کا بندوبست کردیا۔ 
 سبق ویب سائٹس کے مطابق محکمہ جیل خانہ جات نے کہا ہے کہ  14 شوال  1443ھ مطابق 15 مئی 2022 اتوار سے اول درجے کے رشتہ دار اپنے قیدی  عزیزوں سے وڈیو کالنگ کے ذریعے ملاقات کرسکیں گے۔
یہ سہولت تجرباتی طورپر ریاض، مکہ مکرمہ، الشرقیہ اور جازان ریجنوں کی جیلوں تک محدود ہوگی۔  تجرباتی مرحلہ کامیاب ہونے پر دیگر علاقوں تک اس کا دائرہ وسیع کردیا جائے  گا۔ 
محکمہ جیل خانہ جات کا کہنا ہے کہ وڈیو کالنگ کی سہولت صبح 9 بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک ڈیوٹی والے ایام میں میسر رہے گی۔ ابشر افراد پلیٹ فارم کے ذریعے اس کی بکنگ کرانا ہوگی۔ 

شیئر: