Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گزشتہ برس انشورنس سیکٹرمیں سعودائزیشن میں اضافہ

ساما کے مطابق انشورنس سیکٹر میں سعودائزیشن کی شرح  77 فیصد تک پہنچ گئی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی سینٹرل بینک ساما نے کہا ہے کہ 2020 کے مقابلے میں سال 2021 کے دوران مملکت میں انشورنس سیکٹر میں 8.4 فیصد شرح نمو ہوئی۔ سعودائزیشن کی شرح میں بھی اضافہ ہوا۔ 
اخبار  24 کے مطابق ساما نے کہا ہے کہ بچت اور تحفظ انشورنس اور جائدادوں کی انشورنس میں بھی 2021 کے دوران قابل ذکر اضافہ ہوا۔ رجسٹرڈ قسطوں کی مجموعی رقم  42 ارب ریال تک پہنچ گئی۔ 
ساما کا کہنا ہے کہ انشورنس سیکٹر میں سعودائزیشن کی شرح  77 فیصد تک پہنچ گئی۔ 2020 کے مقابلے میں  2021 کے دوران 2 فیصد کا اضافہ ہوا۔ 
ساما نے بتایا کہ تیل کے ماسوا قومی پیداوار کے حوالے سے انشورنس سیکٹر میں کمی ہوئی۔ 2021 میں  1.91 فیصد رہی۔ 2020 کے مقابلے میں  0.01 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ 
ساما نے کہا کہ انشورنس سیکٹر کا مجموعی اوسط خسارہ 2020 میں 76.7 فیصد تھا جو 2021 میں بڑھ کر  83.4 فیصد تک پہنچ گیا۔ سیکٹر کا خسارہ 47 ملین ریال ہوا ۔ 

شیئر: