Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ظھران مال میں ہولناک آتشزدگی

آگ پرقابوپانے کی کوششیں جاری ہیں (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب کے مشرقی ریجن کے ظھران مال میں لگنے والی آگ پرقابو پانے کی کوششیں جارہی ہیں ـ آتشزدگی کی وجہ سے کثیف دھوئیں کے بادل علاقے پرچھا گئے جو دورسے دکھائی دے رہے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق جمعہ کی صبح ظھران مال میں نامعلوم وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی شہری دفاع کے متعدد یونٹس جائے حادثہ پرپہنچ گئے جنہوں نے آگ بجھانے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔
شہری دفاع کے مطابق آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔ آگ کمرشل مال کے زیریں حصہ سے شروع ہوئی تھی۔

شہری دفاع کا کہنا ہے کہ آگ سے تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی(فوٹو، ٹوئٹر)

آتشزدگی سے اٹھنے والے دھوئیں کے بادلوں نے وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ شہری دفاع کے فائرفائٹریونٹس بڑی تعداد میں متاثرہ مال میں موجود ہیں جن میں اسنارکل اور امدادی سپلائی کے یونٹ بھی شامل ہیں۔
ایک شخص کا کہنا تھا کہ مال سے کئی کلومیٹر کے فاصلے سے دھوئیں کے بادل دکھائی دے رہے ہیں ایسا لگتا ہے کہ سیاہ بادل علاقے پرچھا گئے

شیئر: