Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سودہ پارک میں آگ جلانے پر 6 پاکستانیوں سمیت 9 افراد پر جرمانہ

’خلاف ورزی پر مذکورہ افراد پر 3000 ہزار ریال تک کے جرمانے ہوئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ماحولیات تحفظ فورس نے ابہا کے سودہ پہاڑ پارک میں آگ جلانے پر 6 پاکستانیوں سمیت 9 افراد پر جرمانہ عائد کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق آگ جلانے کی خلاف ورزی پر مذکورہ افراد پر 3000 ہزار ریال تک کے جرمانے ہوئے ہیں۔
ماحولیاتی تحفظ فورس نے کہا ہے کہ ’جن افراد پر جرمانے عائد کئے گئے ہیں ان میں پاکستانیوں کے علاوہ دو یمنی اور ایک مصری تارک وطن ہے‘۔
فورس نے کہا ہے کہ ’قومی پارک میں کسی بھی غرض سے آگ جلانا منع ہے، اس خلاف ورزی پر فوری طور پر جرمانہ عائد کیا جاتا ہے‘۔
فورس نے بتایا ہے کہ ’بعض قومی پارکوں میں آگ جلانے کے لیے مخصوص جگہیں مقرر ہیں۔ ان کے علاوہ کسی بھی مقام پر آگ نہیں جلائی جاسکتی‘۔
فورس نے قومی پارکوں اور جنگلات جانے والوں کو ہدایت کی ہے کہ ضوابط کی پاسداری کریں اور جہاں کہیں خلاف ورزی دیکھیں فوری طور پر مطلع کریں۔

شیئر: