Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرحدی علاقے میں سعودی افواج کی کارروائیوں سے ہلاکتوں کا دعوی بے بنیاد ہے، اتحادی فورس

اقوام متحدہ حوثیوں کی وحشیانہ کارروائیوں کوبے نقاب کرنے میں اپنا کردار ادا کرے(فوٹو، ٹوئٹر)
عرب اتحادی فورسز کی قیادت نے حوثی ملیشا کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرحدی علاقوں میں سعودی افواج کی کارروائیوں سے ہلاکتیں ہوئی۔
سبق نیوز کے مطابق اتحادی فورسز کی قیادت نے تصدیق کی ہے کہ حوثیوں کی جانب سے کی جانے والی مسلح جھڑپوں کے دوران جبری نقل مکانی پرمجبورہونے والے دسیوں لوگ ہلاک ہوئے۔
قیادت کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردحوثیوں کی جانب سے کی جانے والی وحشیانہ کارراوئیوں کا آغاز اس وقت ہوا جب لوگوں کے مکانوں کو حوثی ملیشا نے نذرآتش کیا جس پروہ نقل مکانی پرمجبورہوئے۔
اتحادی فورسز کی جانب سے جاری بیان میں اس بات پرزوردیتے ہوئے کہا گیا کہ ’الرقو‘ میں شہریوں کا قتل حوثیوں کی جانب سے صنعا میں سیکڑوں افریقی تارکین وطن کے جلائے جانےوالے واقعے کا تسلسل ہے اس حوالے سے اتحادی فورسز نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حوثی ملیشیا کی وحشیانہ خلاف ورزیوں کو بے نقاب کرنے میں اپنا کردار ادا کرے۔

شیئر: