Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 پٹرول میں ملاوٹ ثابت ہونے پر مالکہ اور غیر ملکی ملازم کے خلاف فیصلہ

پٹرول میں کی جانے والی ملاوٹ بھی ثابت ہوئی تھی(فائل فوٹو اے ایف پی) 
سعودی عرب  میں مکہ ریجن کی عدالت نے پٹرول میں ملاوٹ ثابت ہونے پر پٹرول پمپ کی مالکہ اورغیر ملکی ملازم کے خلاف فیصلہ صادر کیا ہے۔ پٹرول 91 اور 95 کو ملا کرفروخت کیاجاتا تھا۔ 
سبق نیوزنے وزارت تجارت کے حوالے سے بتایا کہ’ عدالتی حکم کے مطابق پٹرول پمپ کی مالکہ پرجرمانہ عائد کرتے ہوئے اس امرکا بھی پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنے خرچ پردو مقامی اخباروں میں اپنے جرم کی تشہیرکرے‘۔ 
دریں اثنا وزارت تجارت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ’جن افراد کی گاڑیاں ملاوٹی پٹرول کی وجہ سے خراب ہوئی ہیں ان کی اصلاح بھی پٹرول پمپ کی مالکہ کی ذمہ داری ہوگی‘۔ 
وزارت تجارت کا مزید کہنا تھا کہ’ پٹرول پمپ کے زیر زمین پٹرول ٹینکوں کی صفائی بھی نہیں کی جاتی تھی جس کی وجہ سے پٹرول خراب ہونے کا بھی اندیشہ ہوتا ہے جبکہ پٹرول میں کی جانے والی ملاوٹ بھی ثابت ہوئی تھی‘۔ 
پٹرول پمپوں کی نگرانی کے حوالے سے وزارت تجارت کا کہنا تھا کہ’ متعلقہ ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پٹرول پمپوں کی نگرانی کا عمل جاری رکھیں اور کسی بھی خلاف ورزی پرفوری کارروائی کریں‘۔ 
واضح رہے پٹرول میں ملاوٹ ثابت ہونے پرقانونی طورپر ذمہ دار کوتین برس قید اور دس لاکھ ریال تک جرمانہ یا دونوں سزائیں بیک وقت دی جاسکتی ہیں جبکہ غیرملکی کارکن جو اس میں ملوث پایا جائے گا اسے بے دخل کیا جائے گا۔ 
 

شیئر: