Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا عالمی سطح پر تعلیمی تحقیق میں17واں نمبر

اس کارکردگی کا سہرا سعودی قیادت اور وزارت تعلیم کو جاتا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کی یونیورسٹیوں اور تحقیق سے متعلقہ اداروں کو ان کے اہم منصوبوں پر کام کرنے کے باعث عالمی پیمانے پر کی جانے والی رینکنگ میں 17 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ایس سی آئی میگو رینکنگز2021 کے لیگ ٹیبل پر مملکت کی پوزیشن اب دو نمبر مزید اوپر آ گئی ہے۔

ایس سی آئی میگو رینکنگز تحقیق کے نتائج کی درجہ بندی کرتا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

گذشتہ سال بھی یہ  پوزیشن  اوپر ریکارڈ کی گئی تھی جب کہ  اس سے قبل 2018 میں اس ٹیبل پر سعودی عرب کی پوزیشن 26 ویں نمبر پرتھی۔
اس کارکردگی کا تمام تر سہرا سعودی قیادت اور وزارت تعلیم کی جانب سے جاری تعاون کو جاتا ہے۔
مملکت کے ماہرین تعلیم کو سائنسی تحقیق کے معیار کو بڑھانے اور وزارت کی نگرانی میں یونیورسٹیوں کے ساتھ شروع کیے جانے والے اقدامات اور منصوبوں پر مدد میں اضافہ ہوا ہے۔
ایس سی آئی میگو رینکنگز تحقیق کے نتائج کے لیے ایک سرکردہ بین الاقوامی سالانہ درجہ بندی کا نظام 1996سے چلا رہا ہے۔

2018 میں اس ٹیبل پر سعودی عرب کی پوزیشن 26ویں نمبر پر رہی ہے۔ فوٹو عرب نیوز

واضح رہے کہ یہ عوامی سطح پردستیاب ایک پورٹل ہے جس میں اسکوپس ڈیٹا بیس میں موجود معلومات سے تیار کردہ جرائد اور ملکی سائنسی اشارے شامل ہیں۔
 یہ اشارے سائنسی ڈومینز کا جائزہ لینے اور تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
اس میں شامل جرائد کا الگ الگ موازنہ یا تجزیہ کیا جا سکتا ہے اورکسی بھی ملک کی درجہ بندی کا الگ سے موازنہ یا تجزیہ بھی کیا جا سکتا ہے۔
 

شیئر: