Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی وزیر مذہبی امور کا غلاف کعبہ کمپلیکس کا دورہ

وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کو غلاف کعبہ کی تیاری کے مراحل سے آگاہ کیا گیا (فوٹو ٹوئٹر: حرمین شریفین)
پاکستان کے وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے غلاف کعبہ کمپلیکس کا دورہ کیا ہے۔
منگل کو کنگ عبدالعزیز کمپلیکس برائے غلاف کعبہ کے ڈائریکٹر جنرل احمد السویھری نے پاکستانی وفد کا خیر مقدم کیا۔ 
حرمین شریفین انتظامیہ کی ویب سائٹ کے مطابق پاکستانی وزیر مذہبی امور اور ان کے ہمراہ وفد کو غلاف کعبہ سے متعلق ویڈیو دکھائی گئی۔

پاکستانی وزیر نے غلاف کعبہ کی تیاری کے لیے ہنرمندوں کی تعریف کی (فوٹو ٹوئٹر: حرمین شریفین)

انہیں سعودی عرب میں غلاف کعبہ کی تیاری کے ایک ایک مرحلے سے متعارف کرایا گیا اور بتایا گیا کہ پرانا غلاف کس طرح اتارا جاتا ہے اور نیا غلاف کس طرح خانہ کعبہ پر چڑھایا جاتا ہے۔ 
پاکستانی وزیر مفتی عبدالشکور نے غلاف کعبہ کی تیاری کے سلسلے میں سعودی ہنرمندوں کی تعریف کی۔
 انہوں نے کہا کہ فیکٹری کے کارکنان اور ذمہ دار لائق تحسین ہیں جو چھوٹی چھوٹی باتوں کا خیال رکھتے ہیں۔ کنگ عبدالعزیز کمپلیکس میں غلاف کعبہ کی  تیاری انتہائی عقیدت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دی جاتی ہے۔

غلاف کعبہ کی  تیاری پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ انجام دی جاتی ہے ( فوٹو ٹوئٹر حرمین شریفین)

پاکستانی وفد کو غلاف کعبہ کے ان حصوں کا خصوصی طور پر تعارف کرایا گیا جو سونے کے تاروں سے مزین ہوتے ہیں اور جس میں انتہائی عمدگی، باریک بینی اور پیشہ ورانہ کاریگری درکار ہوتی ہے۔
 مفتی عبدالشکور نے کہا کہ ’حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ اعلی شیخ ڈاکٹرعبد الرحمن السدیس اور ان کے سیکریٹری عبدالحمید المالکی کے شکر گزار ہیں، جنہوں نےغلاف کعبہ کمپلیکس کا دورہ کرایا اورغلاف کے حوالے سے مفصل معلومات فراہم کیں۔‘

شیئر: