Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سیزن : تاریخی علاقے کی رونقیں عروج پر

’تاریخی علاقے میں چار زونز رکھے گئے ہیں جہاں مختلف سرگرمیاں جاری ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ سیزن کے تحت تاریخی علاقے میں بہار لوٹ آئی ہے جہاں روزانہ کی بنیاد پر سیکڑوں شہریوں کے علاوہ غیر ملکیوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔

سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ کے تاریخی علاقے میں چار مختلف زونز رکھے گئے ہیں جہاں ہر عمر کے افراد کی دلچسپی کو مد نظر رکھا گیا ہے۔

یونسکو میں درج شدہ جدہ کے تاریخی علاقے میں تاریخی تصاویر، تھیٹر، پنٹنگ اور لیزر شو کے علاوہ مختلف سرگرمیاں جاری ہیں۔

شہر میں آنے والے غیر ملکی سعودی عرب اور حجاز کی تاریخ معلوم کرنے کے لیے علاقے کا دورہ کرتے ہیں جبکہ رہائشی بھی مختلف پروگراموں سے لطف اندوز ہونے میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

شیئر: