Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایکسپو 2030 کی میزبانی، جمہوریہ ملاوی کی جانب سے سعودی عرب کی حمایت

مشیرایوان شاہی نے جمہوریہ ملاوی کے صدرسے ملاقات کی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے مشیرایوان شاہی احمد بن عبدالعزیز قطان نے بدھ کو جمہوریہ ملاوی کے صدر سے ایوان صدارت میں ملاقات کی ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق احمد بن عبدالعزیز قطان نے ملاوی کے صدر کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی جانب سے خیر سگالی کے پیغامات پہنچائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ’سعودی قیادت ملاوی کی حکومت اورعوام کی مزید ترقی و خوشحالی کے آرزومند ہیں‘۔
ملاوی کے صدر نے بھی شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد اور سعودی عوام و حکومت کے لیے خیرسگالی کے پیغامات مشیر ایوان شاہی کے حوالے کیے۔

باہمی دلچسپی کےعلاقائی وبین الاقوامی حالات کا بھی جائزہ لیا گیا (فوٹو ایس پی اے) 

ملاقات میں سعودی عرب اورملاوی کے دو طرفہ تعلقات اورمختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کےعلاقائی وبین الاقوامی حالات کا بھی جائزہ لیا گیا۔  
ملاوی کے صدر نےاس موقع پر کہا کہ ’ایکسپو2030 کی میزبانی سے متعلق سعودی عرب کی درخواست کی مکمل تائید و حمایت کرتے ہیں۔ سعودی عرب کے ساتھ ہیں‘۔
علاوہ ازیں جمہوریہ ملاوی کی وزیر خارجہ نینسی ٹومبو نے کہا ہے کہ’ ایکسپو 2030 کی  میزبانی کے حوالے سے سعودی درخواست کی حمایت کرتے ہیں‘۔
احمد بن عبدالعزیز قطان نے کہا کہ ’سعودی عرب ایکسپو 2030 کے حوالے سے حمایت پر جمہوریہ ملاوی کے شکر گزار ہیںّ۔

شیئر: