Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کی استحکام مخالف سرگرمیوں پر سعودی عرب کے تحفظات سے آگاہ ہیں: امریکہ

لائیڈ آسٹن نے کہا کہ امریکہ سعودی عرب کے ساتھ مضبوط شراکت داری کے لیے پرعزم ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر/شہزادہ خالد)
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ وہ ایران کی خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سرگرمیوں سے متعلق سعودی عرب کے تحفظات سے آگاہ ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق لائیڈ آسٹن نے جمعرات کو ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’وہ یمن میں موجودہ جنگ بندی کے معاہدے کو  برقرار رکھنے میں مملکت کی تعمیری کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں جو 2 اپریل سے نافذ العمل ہوا ہے۔‘
انہوں نے کہا کہ جنگ بندی میں توسیع کی جانی چاہیے۔
سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے اس سے قبل امریکی سعودی سٹریٹیجک جوائنٹ پلاننگ کمیٹی کے لیے واشنگٹن کے دورے کے دوران سیکریٹری دفاع سے ملاقات کی۔
دونوں جانب کے حکام نے سعودی امریکہ شراکت داری اور دونوں ممالک کے درمیان جاری اور مستقبل کے سٹریٹیجک فوجی اور دفاعی تعاون کا جائزہ لیا۔
لائیڈ آسٹن نے کہا کہ شہزادہ خالد سے مل کر خوشی ہوئی اور یہ کہ ’امریکہ سعودی عرب کے ساتھ مضبوط شراکت داری کے لیے پرعزم ہے۔‘

شیئر: