Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی و امریکی دفاعی وفود کی باہمی روابط اور تعاون جاری رکھنے پر بات چیت

سعودی وزیردفاع نے کہا کہ اس ملاقات کا اہتمام ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات پر ہوا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن سے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی(ایس پی اے) کے مطابق یہ ملاقات بدھ کو واشنگٹن میں ہوئی جس میں دونوں وزراء دفاع نے سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات، سٹرٹیجک اور دفاعی تعاون سے متعلق امور پر بات چیت ہوئی۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے دونوں ممالک کے دفاعی حکام کے درمیان قریبی روابط، مشترک اہداف اور علاقائی و عالمی امن کے لیے ان کی کوششوں کو سراہا۔
سعودی وزیردفاع نے کہا کہ اس ملاقات کا اہتمام ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ہدایات پر ہوا۔
شہزادہ خالد بن سلمان اور امریکی نائب وزیردفاع کولن کہل نے سٹرٹیجک پلاننگ کمیٹی کے ایک اجلاس کی مشترکہ طور پر سربراہی بھی کی۔
اس اجلاس میں علاقائی و عالمی امور کے علاوہ عالمی سلامتی و استحکام سے متعلق مشترک اہداف پر بات چیت کی گئی۔


اجلاس میں علاقائی و عالمی امور کے علاوہ عالمی سلامتی و استحکام سے متعلق مشترک اہداف پر بات چیت کی گئی (فوٹو: ایس پی اے)

اجلاس میں سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی اور دیگر سعودی و امریکی عہدے دار شریک تھے۔

شیئر: