Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیوریج ٹینک میں گرنے والے بچے کی فضائی ایمبولینس کے ذریعے ریاض منتقلی

بچہ ایک ہفتے سے مسلسل بے ہوش اور کومہ میں ہے(فوٹو سبق)
سعودی عرب کی رفحا کمشنری میں سیوریج ٹینک میں گرنے والے پانچ سالہ سعودی بچے ’قاسم‘  کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے ریاض منتقل کردیا گیا۔
 پانچ سالہ بچہ ایک ہفتے سے مسلسل بے ہوش اور کومہ میں ہے۔ اسے مصنوعی تنفس لگایا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق بچے کے والد محمد عتیق السعدی کی اپیل پر جمعے کو فضائی ایمبولینس کے ذریعے بچے کوریاض کے سعودی جرمن ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
سعودی عرب کی رفحا کمشنری میں عمارت کے پرانے سیوریج ٹینک میں گرنے سے پانچ سالہ سعودی بچے ’قاسم‘ کی حالت نازک ہے۔

پانچ سالہ سعودی بچے ’قاسم‘ کی حالت نازک ہے(فوٹو سبق)

سبق نیوز کے مطابق بچے کے والد محمد عتیق السعدی نے بتایا تھا کہ ’ ایک ہفتے قبل میرا بیٹا قاسم رفحا کمشنری کے الفیصلیہ محلے میں پرانے سیوریج ٹینک میں گر گیا تھا۔‘
’مصر اور شام سے تعلق رکھنے والے دوغیر ملکی کارکنان نے اسے ٹینک سے نکال کر علاج کے لیے رفحا جنرل ہسپتال منتقل کیا ‘۔
محمد عتیق السعدی نے وزارت صحت سے اپیل کی  تھی کہ ’ اس کے بیٹے کو ریاض کے کسی بڑے ہسپتال میں علاج کے لیے منتقل کیا جائے‘۔
سرکاری ہسپتالوں نے بچے کو یہ کہہ کر داخل  کرنے سے معذرت کرلی تھی کہ ان کے یہاں بیڈ خالی نہیں ہے۔

شیئر: