Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ کے اجلاس میں یمن سمیت خطے کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ

سعودی کابینہ نے خطے کی حالیہ صورتحال، یمن میں سلامتی اور استحکام کو بڑھانے اور تمام فریقین کے درمیان مذاکرات کے لیے سازگار ماحول کو فروغ دینے کے حوالے سے مملکت کی کوششوں کا جائزہ لیا۔
ایس پی اے کے مطابق کابینہ کا اجلاس منگل کو ریاض میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ہوا ہے۔
کابینہ نے یمنی صدراتی قیادت کونسل کے صدر ارشاد العلیمی کی جانب سے ریاض میں تمام جنوبی فریقین کی جامع کانفرنس بلانے کی درخواست کا خیرمقدم کیا جس کا مقصد جنوبی مسئلے کا ایک منصفانہ حل تلاش کرنا ہے۔
اجلاس کے آغاز میں کابینہ کو ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوغان، شام کے صدر احمد الشرع، امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی  اور پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ ٹیلی فونک رابطوں سے آگاہ کیا گیا۔ بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی وزیر اطلاعات سلمان الدوسری  نے ایس پی اے کو بتایا’ کابینہ نے غزہ میں انسانی صورتحال سے نمنٹے کے لیے مملکت کی جاری کوششوں کا جائزہ لیا، جس میں فلسطینی عوام کی مدد کےلیے فضائی، بحری اور زمینی امدادی پلوں کے ذریعے امداد کی فراہمی تیز کرکرنا شامل ہے۔ یہ کوششیں سعودی قیادت کی ہدایت پر کی جا رہی ہیں۔

کابینہ نے ریاض میں دنیا کے سب سے بڑے سرکاری ڈیٹا سینٹر منصوبے ’ھیکساگون‘ کا سنگ بنیاد رکھے جانے کی بھی تعریف کی، یہ ایک اہم سٹریٹجک سنگ میل ہے جو مملکت کو ڈیٹا اور اے آئی میں عالمی رہنما بننے میں مدد دے گا۔
کابینہ نے وزیر سیاحت کو چینی وزارت ثقافت و سیاحت کے ساتھ سیاحتی شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمتی یادداشت کے مسودے پر بات چیت کا اختیار دیا۔
اجلاس میں مختلف ملکوں سے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط اور معاہدوں کی منظوری بھی دی گئی۔

 

شیئر: