Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منکی پاکس کا کوئی کیس ریکارڈ پر نہیں آیا: وزارت صحت

مونکی پاکس سے نمٹنے کے لیے تیاریاں کی گئی ہیں(فوٹو ٹوئٹر)
سعودی وزارت صحت نے واضح کیا ہے کہ ’تاحال مملکت میں منکی پاکس کا کوئی کیس ریکارڈ پرنہیں آیا ہے‘۔
مونکی پاکس کی دریافت نصف صدی قبل بعض افریقی ممالک میں ہوئی تھی تاہم گزشتہ دنوں یورپ اور شمالی امریکہ میں اس کے بعض کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ 
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق وزارت صحت نے بیان میں کہا کہ’ وزارت کی جانب سے مونکی پاکس سے نمٹنے کے لیے تیاریاں کی گئی ہیں۔ لیبارٹریوں اور ٹیسٹ کے مراکز کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے تاکہ مشکوک کیس کے سامنے آنے پرفوری طور پرٹیسٹ کیاجاسکے‘۔ 
 وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ’ اس مرض سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی موجود ہے۔ اس حوالے سے ماہرین کی تجریاتی رپورٹس کی روشنی میں کام کیاجارہا ہے‘۔ 
بیان میں وزارت کا کہنا تھا کہ ’مملکت میں عالمی ادارہ صحت کے انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز پروگرام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ اس مرض کے حوالے سے تمام جزئیات کے بارے میں باخبررہا جائے۔ ڈبلیو ایچ او کی ہدایات کے بارے میں بھی آگاہی حاصل کی جاتی ہے‘۔ 

شیئر: