Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارب پتی ولید بن طلال نے کنگڈم ہولڈنگ کمپنی کے 16.87 فیصد شیئر فروخت کردیے

کل شیئرز میں سے 16.87 فیصد پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کو فروخت کیے گئے(فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب کے پبلک انویسٹمنٹ فنڈ نے سعودی عرب کے ارب پتی شہزادہ ولید بن طلال سے کنگڈم ہولڈنگ کمپنی کے5.7 ارب ریال ( 1.5 ارب ڈالر) کے شیئرز خریدنے کا معاہدہ کیا ہے۔
کنگڈم ہولڈنگ کمپنی کےٹوئٹر اکاونٹ پر بتایا گیا کہ ’کمپنی کے مالک شہزادہ الولید بن طلال نے 625 ملین شیئرز پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کو فروخت کیے‘۔ 
کنگڈم ہولڈنگ کمپنی کے مطابق’ شیئرز کی فروخت کا معاہدہ 19مئی 2022 کو کیا گیا ، اس کے بموجب کمپنی کے کل شیئرز میں سے 16.87 فیصد پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کو فروخت کیے گئے ہیں۔ اس طرح کمپنی میں شہزادہ ولید بن طلال کے شیئرز کا تناسب 78.13 فیصد ہوگیا ہے‘۔ 
کمپنی نے بیان میں کہا گیا کہ’ فی شیئر 9.09 ریال میں فروخت کیا گیا، معاہدہ 5.68 ارب ریال میں طے پایا ہے‘۔
شہزادہ ولید بن طلال نے شیئرز کی فروخت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ’ وہ سعودی پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کو کنگڈم ہولڈنگ کمپنی میں16.87 فیصد کے انویسٹر کے طور پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ انویسٹمنٹ فنڈ سعودی عرب میں اقتصادی تبدیلی لانے والا مرکزی فریق ہے’۔ 
یاد رہے کہ ریاض  کنگڈم ہولٹنگ کمپنی 1980 میں قائم کی گئی تھی  اور یہ کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کررہی ہے۔

شیئر: