Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر خارجہ سے جنوبی سوڈان کے صدر کے مشیر کی ملاقات 

باہمی تعلقات جدید خطوط پر استوار کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا(فوٹو ایس پی اے)
 سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو وزارت خارجہ ریاض میں جنوبی سوڈان کے صدر کے مشیر نے ملاقات کی ہے۔  
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور جنوبی سوڈان کے باہمی تعلقات اور انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیاگیا۔
 مختلف شعبوں میں دونوں ملکوں کے تعلقات کو عروج کی نئی منزلوں تک پہنچانے پر بھی بات چیت کی گئی۔  باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ کیا۔ 

علاقائی و بین الاقوامی مسائل پر نقطہ ہائے نظر کا تبادلہ کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)

اس موقع پر معاون وزیر مملکت برائے امور افریقی ممالک ڈاکٹر سامی الصالح بھی موجود تھے۔ 
 
علاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور ازبک صدر کے ایلچی نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران تمام شعبوں میں سعودی عرب اور ازبکستان کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا ہے۔
ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں برادر ملکوں کی امنگوں کی تکمیل میں معاون امور پر بات چیت کی گئی۔ 
 باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور اور حالات کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

شیئر: