Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام میں کار چور فرار ہوتے وقت حادثے کا شکار

سعودی عرب کے شہر دمام میں کار چور فرار ہوتے وقت حادثے کا شکار ہوگیا۔ وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔
 پٹرول سٹیشن کے سامنے فوڈ سٹور پر ایک شہری سٹارٹ حالت میں گاڑی چھوڑگیا تھا۔ مالک نے شور مچایا لیکن چور گاڑی لے کر فرار ہوگیا۔
اخبار 24 کے مطابق باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ 20 مئی کو صبح سات بجے پیش آیا۔ کار چور نے بوکھلاہٹ میں گاڑی کنکریٹ کے ستون سے ٹکرا دی۔ گاڑی کو نقصان پہنچا اور کار چور زخمی ہوگیا۔

چور نے بوکھلاہٹ میں گاڑی کنکریٹ کے ستون سے ٹکرا دی(فوٹو اخبار 24)

ہلال احمر کی ٹیم نے زخمی کو سیکیورٹی فورس کی موجودگی میں ہسپتال پہنچایا۔
پولیس نے قانون کے مطابق کارروائی مکمل کی ہے۔
 سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی کا مالک چور کو گاڑی لے جانے سے روکنے کے  لیے چلا رہا ہے۔ گھبراہٹ میں ملزم نے ریورس لگایا اور گاڑی کنکریٹ کے ستون  سے ٹکرادی۔

شیئر: