Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کا البصر فاؤنڈیشن سے معاہدہ 

معاہدے سے 8 ملکوں میں آنکھوں کے امراض سے نمٹنے میں مدد ملے گی( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کےشاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات نے 8 ملکوں میں آنکھوں کے امراض سے نمٹنےکے لیے البصر انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان مرکز کی جانب سے معاون نگران اعلی ڈاکٹرعقیل الغامدی اورالبصر فاؤنڈیشن کی جانب سے سیکریٹری جنرل ڈاکٹرعادل الرشود نے پیر کو ریاض میں معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ 
ڈاکٹرعقیل الغامدی نے معاہدے کے حوالے سے کہا کہ’ کیمرون، نائیجر، بنگلہ دیش، نائجیریا، سوڈان، سری لنکا، یمن اور مراکش میں سعودی ڈاکٹروں اور رضاکاروں کے تعاون سے آنکھوں کےعلاج کے 24 منصوبے نافذ کیے جائیں گے‘۔ 
موتیا کے 9 ہزار 600 آپریشن ہوں گے، نظرکے 24000 چشمے اورآئی ڈراپ دیے جائیں گے۔ اس سے ایک لاکھ 20 ہزار افراد کو فائدہ ہوگا۔ 
یاد رہے کہ شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات گزشتہ تین برسوں کے دوران 16ملکوں میں بینائی کی بیماریوں اوران کے اسباب کےعلاج کے حوالے سے 132 مہم چلاچکا ہے۔ اس سے اب تک 4 لاکھ 21 ہزار806 افراد فائدہ اٹھاچکے ہیں۔

شیئر: