Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دو سنیپ چیٹر خواتین پر چار لاکھ ریال جرمانہ

’دونوں سعودی خواتین سنیپ چیٹرز نے ایک دوست ملک کی توہین کی تھی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی آڈیو ویژول میڈیا اتھارٹی نے اصول و ضوابط کی خلاف ورزی پر دو سنیپ چیٹرز خواتین پر 4 لاکھ ریال جرمانہ عائد کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دونوں سعودی خواتین سنیپ چیٹرز نے دوست ملک کی توہین کی تھی۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ سنیپ چیٹرز نے میڈیا مواد کی خلاف ورزی کی ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیوشیئر کی تھی جس کے بعد ان کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔‘
’مذکورہ خواتین نے ایک ملک کے سیاحتی دورے کے دوران اس ملک کی توہین کی تھی جس پر سوشل میڈیا پران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا تھا۔‘
آڈیو ویژول میڈیا اتھارٹی نے عوام سے میڈیا کی خلاف ورزیوں کی اطلاع دینے کی اپیل کی ہے۔
 

شیئر: