Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمعہ کو سیارچہ کرہ ارض کے قریب سے گزرے گا

ڈھلتا ہوا چاند اور زہرہ سیارہ کا ملاپ کسی دوربین کے بغیر دیکھا جاسکے گا(فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ فلکیاتی انجمن نے کہا ہے کہ 27 مئی 2022 بروز جمعہ  صبح سعودی عرب سمیت عرب ممالک کے آسمان پر دیو ہیکل سیارچہ کرہ ارض کے قریب سے گزرے گا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق فلکیاتی انجمن کا کہنا ہے کہ ڈھلتا ہوا چاند اور زہرہ سیارہ کا ملاپ کسی دوربین کے بغیر دیکھا جاسکے گا۔ 
فلکیاتی انجمن کا مزید کہنا ہے کہ جنوب مشرقی افق پر 0.18 ڈگری پر 10.9 منٹ کے قریب چاند اور زہرہ کے درمیان حجاب آئے گا۔ پھر چاند اور زہرہ سورج طلوع ہونے سے تقریبا دو گھنٹے قبل ایک ساتھ نظر آئیں گے اور ان کا یہ منظر بے حد حسین ہوگا۔ حجاب کا باعث یہ ہوگا کہ زہرہ اور چاند کے درمیان سے سیارچہ گزرے گا

شیئر: