Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’موسم گرما میں گردوغبار کے طوفان کا سلسلہ جاری رہے گا‘

گرین انشیٹیو ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوں گے( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر جمعان القحطانی نے خبردار کیا ہے کہ’ موسم گرما میں گردوغبار کے طوفان کا سلسلہ جاری رہے گا‘۔
الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ ’آئندہ بدھ یکم جون کو جدہ میں بین الاقوامی ماہرین موسمیات کا اجلاس ہوگا۔ موسم گرما کے دوران گردوغبار کے مسلسل طوفان سے نمٹنے کے طریقوں پر مباحثہ کریں گے‘۔ 
موسمیات کے قومی مرکز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ’گردوغبار کا طوفان کا ایک سبب گہرے بادل بھی ہیں‘۔ 

 یکم جون کو جدہ میں بین الاقوامی ماہرین موسمیات کا اجلاس ہوگا( فوٹو عرب نیوز)

انہوں نے کہا کہ ’گرین سعودی عرب اورگرین مشرق وسطی انشیٹیو ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے میں معاون ثابت ہوں گے‘۔
علاوہ ازیں ایس پی اے کے مطابق جمعہ کو صبح سے شام تک مدینہ منورہ اوراس کی العلا اور خیبر کمشنریوں کے بیشتر علاقے تیز گرد آلود تیز ہواوں کی زد میں تھے اور حد نظر محدود رہی۔ 
الخرخیر اور نجران ریجن کی شرورہ کمشنری میں بھی گرد آلود ہواؤں کی وجہ سے حد نظر محدود رہنے کی اطلاعات ہیں۔

شیئر: