Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گردو غبار سے خود کو کیسے بچائیں، وزارت صحت کے مشورے

سعودی عرب کے کئی علاقے گرد و غبار کے طوفان کی زد میں ہیں۔ (فائل فوٹو اے ایف پی)
سعودی عرب میں وزارت صحت نے مملکت کے مختلف علاقوں میں جاری گردوغبار کے طوفان کے پیش نظر ضروری مشورے دیے ہیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت صحت نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ دمے کے مریض ایمرجنسی ایستھیما انہیلر گھروں میں رکھیں اور ضرورت پڑنے پر اس کا استعمال کریں۔ 
ڈاکٹر کے مشورے پر ہی انہیلر کا استعمال کیا جائے۔ اگر گردوغبار کے طوفان کی وجہ سے صورتحال گمبھیر ہو جائے اور ایمرجنسی انہیلر کارگر نہ ہو تو ایسی صورت میں قریبی ایمرجنسی وارڈ سے رجوع کیا جائے۔
وزارت صحت نے گردوغبار کے مضراثرات سے بچنے کے لیے بھی تمام سعودی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو مشورے دیے ہیں۔ 
وزارت کا کہنا ہے کہ گھروں کے دروازے اور کھڑکیاں اچھی طرح سے بند رکھے جائیں اورانتہائی ضرورت کے تحت ہی گھروں سے نکلیں۔ 
وزارت کا کہنا ہے کہ گرد و غبار کے دوران خاص معیاری ماسک استعمال کریں اور بار بار انہیں تبدیل کرتے رہیں۔ 
وزارت صحت نے مزید کہا کہ گرد و غبار سے ماحولیاتی آلودگی پھیلتی ہے اور یہ مضر صحت ہے۔ غبار میں مائیکروب اور جراثیم کے عناصر شامل ہوتے ہیں۔ ان سے انسانی صحت پر برا اثر پڑتا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کے کئی علاقے گرد و غبار کے طوفان کی زد میں ہیں۔

شیئر: