Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں 13ہندوستانی جاسوس قید ہیں

نئی دہلی۔۔۔کلبھوشن یادوہی جاسوسی کے الزام میں پاکستان میں قید نہیں بلکہ اس الزام میں 13دیگر ہندوستانی بھی پاکستانی جیلوں میں بند ہیں۔دونوں ممالک میں2015ء میں قیدیوں کی جس فہرست کاتبادلہ ہوا تھا اس کے مطا بق تقریباً30پاکستانی جاسوسی کے الزام میں ہندوستانی جیلوں میں ہیں یا ان کے خلاف مقدمات چل رہے ہیں۔پاکستان نے ہندوستان کوکلبھوشن تک ہی قونصلررسائی نہیں دی بلکہ اس سے پہلے بھی ممبئی کے 27سالہ استاد حامد نہال انصاری تک بھی قونصلر رسائی نہیں دی تھی جو ایک خاتون کی تلاش میں پاکستان گیا تھا جس سے اسے فیس بک پر محبت ہوگئی تھی۔وہاں پہنچ کر وہ لاپتہ ہوگیا تھا بعد میں عدالتی سماعت کے دوران معلوم ہوا کہ اسے پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے گرفتار کیا تھا۔ پاکستانی جیلوں میں 208ہندوستانی قید ہیں جن میں سے 174ماہی گیر ہیں۔سویلین قیدیوں میں سے 13پر جاسوسی کے الزامات ہیں۔ پاکستان اور ہند ہر سال2مرتبہ قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ کرتے ہیں۔

شیئر: