Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملائیشیا آٹیکس 2022 میں 13 ایوارڈ سعودی طلبہ کے نام 

سعودی طلبہ  نے سائنس کے مختلف شعبوں میں 6 گولڈ ایوارڈ حاصل کیے(فوٹو عکاظ)
ملائیشیا میں انٹرنیشنل انوویشن، انوینشن اینڈ ٹیکنالوجی ایگزینیشن ’ITEX 2022‘ میں سعودی طلبہ وطالبات نے 13 ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی طلبہ  نے سائنس کے مختلف شعبوں میں 6 گولڈ ایوارڈ حاصل کیے۔ 
سعودی طلبہ نے ماحولیات کے شعبے میں دو سلور جبکہ دو طالبات اور ایک طالب علم نے خصوصی ایوارڈ اپنے نام کیے۔ جی سی سی کونسل سے دو ایوارڈ ایجادات پر دیے گئے ہیں۔ 
’ITEX 2022‘ مختلف شعبوں، سائنس و ٹیکنالوجی میں ایجادات کا بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے۔ یہ دنیا بھر کے ملکوں سے صنعتکاروں، سرمایہ کاروں اور ایجادات میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کررہا ہے۔ 

شیئر: