Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے شاہی فرامین جاری، عادل الجبیر ماحولیاتی امور کے ایلچی مقرر

 ڈاکٹر نجم بن عبداللہ الزید کو نائب وزیر انصاف مقرر کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اتوار کو کئی شاہی فرامین جاری کیے ہیں۔
 ایک شاہی فرمان کے بموجب عادل الجبیر کو ماحولیاتی امورکا ایلچی مقرر کیا گیا ہے۔ وہ اپنے موجودہ عہدے وزیر مملکت برائے امورخارجہ و رکن کابینہ پر بھی فائز رہیں گے۔ 
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان نےعبدالرحمن بن احمد بن حمدان الحربی کو چین میں سعودی سفیر تعینات کیا ہے۔
 ڈاکٹر توفیق الربیعہ کو سعودی فوڈ اینڈ  ڈرگ اتھارٹی ( ایس ایف ڈی اے) کے عہدے سے سبکدوش کرکے ان کی جگہ فہد الجلاجل کو سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کی مجلس انتظامیہ کا چیئرمین مقررکیا گیا ہے۔
ایک شاہی فرمان کے تحت عبدالرحمن بن احمد بن حمدان الحربی کو تجارت خارجہ کی جنرل اتھارٹی کے گورنر کے عہدے اور بدر بن عبدالمحسن بن ھداب کو معاون وزیر تجارت کے عہدے سے سبکدوش کیا گیا ہے۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے انجینیئر خالد بن محمد بن عبدالرحمن السالم کو جبیل اینڈ ینبع رائل کمیشن کا سربراہ بدرجہ وزیر تعینات  کیا ہے انہوں نے بدر بن عبدالمحسن بن ھداب کو سعودی کابینہ میں ماہرین بورڈ کے سربراہ کا معاون مقرر کردیا۔ 
شاہ سلمان نے ڈاکٹر نجم بن عبداللہ الزید کو نائب وزیر انصاف اور حمود بداح المریخی کو مشیر ایوان شاہی اور ڈاکٹرعبدالرحمن الکنھل کو مشیر ایوان شاہی متعین کیا ہے۔
شاہی فرامین کے تحت احمد بن عبدالعزیز العیسی کو محکمہ خفیہ کا ڈائریکٹر جنرل،عبدالرحمن بن سلیمان السیاری کو رکن شوری مقرر کیا گیا ہے جبکہ میجر جنرل نایف بن ماجد بن سعود آل سعود کو ترقی دے کر لیفٹیننٹ جنرل اور میجر جنرل محمد بن عبداللہ البسامی کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر امن عامہ کا ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے۔

شیئر: