Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جانوروں سے محبت نے سعودی نوجوان کو اونٹوں کا معالج بنا دیا

اونٹوں کے بچے بیماریوں کا مقابلہ نہیں کرپاتے (فوٹو: العربیہ)
سعودی شہری مالک الجواہرۃ کو بچپن سے جانوروں کی محبت نے اونٹوں کا ڈاکٹر بنا دیا ہے۔
مالک الجواہرۃ کا کہنا ہے کہ انہیں بچپن سے ہی جانوروں خصوصاً اونٹ سے بے حد پیار تھا۔ اسی محبت کے باعث وہ جانوروں کی بیماریاں دریافت کرنے میں لگ گئے اور یہی محبت انہیں جانوروں کو مختلف امراض سے نجات دلانے اور ڈاکٹر بننے کا باعث بن گئی۔
العربیہ نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر مالک الجواہرۃ نے کہا کہ بچپن ہی سے اونٹ اچھے  لگتے تھے۔

اونٹوں کا ڈاکٹر  بننے کے لیے  بے حد صبر اور محنت درکار ہے (فوٹو: العربیہ)

انہوں نے کہا کہ اونٹوں کا ڈاکٹر بننے کے لیے صبر اور محنت درکار ہے۔ 
انہوں نے اونٹوں کے عام امراض کے بارے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ویسے تو اونٹوں میں بہت ساری بیماریاں پائی جاتی ہیں، تاہم خون کی بیماریاں، افزودگی کی بیماری اور ویکسین نہ دینے سے پیدا ہونے والی بیماریاں عام ہیں۔ میرا مشورہ ہے کہ جب بھی کسی بیماری کی علامت اونٹ میں نظر آئے تو اس کا فوری علاج کرایا جائے۔
ڈاکٹر مالک نے بتایا کہ ہر بیماری کا الگ علاج ہے۔ خوراک اور دوا دینے کے طریقے مختلف ہیں۔ بوڑھے اونٹوں میں بیماریوں سے مزاحمت کی استعداد زیادہ ہوتی ہے جبکہ اونٹوں کے بچے بیماریوں کا مقابلہ نہیں کرپاتے۔ اگر وہ بیمار پڑ جائیں تو جلد ہی مر سکتے ہیں۔ 

اونٹوں کے مالک کو بیماریوں کے حوالے سے آگہی دیتا ہوں (فوٹو العربیہ)

مالک الجواہرۃ نے بتایا کہ وہ ایک بیمار اونٹنی کا کیس کبھی نہیں بھولتے۔ وہ 15 سال کی تھی۔ افزودگی کے مسئلے سے دوچار تھی۔ علاج کے بعد بچے دینے کے قابل ہو گئی۔ جب بھی اس اونٹنی کے بارے میں سوچتا ہوں تو اچھا لگتا ہے۔ 
مالک الجواہرۃ سوشل میڈیا کے ذریعے اونٹوں کے مالکان کو مختلف بیماریوں کے بارے میں آگہی فراہم کرتے رہتے ہیں اور انہیں بیماریوں سے نجات دلانے کے لیے دواؤں کے بارے میں بھی بتاتے رہتے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: