Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ذی قعدہ کی پہلی تاریخ بدھ یکم جون کو ہے، سعودی سپریم کورٹ

رویت ہلال کا فیصلہ مصدقہ رپورٹوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے( فائل فوٹو سبق)
سعودی سپریم کورٹ کے ماتحت رویت ہلال کے ادارے نے کہا ہے کہ’ پیر 30 مئی 2022 مطابق 29 شوال کو ذی قعدہ کا چاند نظر نہیں آیا۔ منگل کو شوال کی 30 تاریخ  اور بدھ  یکم جون کو یکم ذی قعدہ ہے‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سپریم کورٹ نے منگل کو بیان میں کہا کہ ’مملکت میں عدالتوں کے ماتحت رویت ہلال کی کمیٹیوں نےاطلاع دی ہے کہ پیر 29 شوال کو ملک میں کہیں بھی چاند نظر نہیں آیا۔ ام القری کیلنڈر کے لحاظ سے پیر کو شوال کی 29 تاریخ تھی‘۔
سپریم کورٹ نے بیان میں کہا کہ’ رویت ہلال کے حوالے سے مملکت بھر سے ملنے والی مصدقہ رپورٹوں کی بنیاد پر اعلان کیا جاتا ہے کہ منگل 31 مئی کو شوال کی 30 اور بدھ یکم جون کو ذی قعدہ کی پہلی تاریخ ہوگی‘۔
یاد رہے کہ ام القری کیلنڈر کے حساب سے منگل کو یکم ذی قعدہ ہے۔ سپریم کورٹ نے رویت کے حوالے سے فیصلہ کیا ہے۔ ذی قعدہ کی 29 تاریخ کوعید الاضحی کا چاند دیکھا جائے گا اور اسی کی بنیاد پر حج کے دن کا بھی فیصلہ ہوگا۔

شیئر: