Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں لڑکی پر تشدد کی وڈیو وائرل، دو سعودی شہری گرفتار

لڑکی پر شدد کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی( فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں ریاض پولیس نے دارالحکومت میں ایک لڑکی پر تشدد کرنے والے 2 شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ تشدد کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی۔
العربیہ نیٹ کے مطابق ریاض پولیس نے سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو کا ازخود نوٹس لیا اور حملہ آوروں کو شناخت کے بعد حراست میں لے کر قانونی کارروائی کی۔
پولیس نے ابتدائی تفیش کے بعد ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا ہے۔

پولیس نے ملزمان کو پبلک پراسیکیوشن کی تحویل میں دیا ہے(فوٹو سبق)

تحقیقات سے پتہ چلا ہے  کہ تشدد خاندانی جھگڑے کی وجہ سے ہوا۔ متاثرہ لڑکی نے ڈر کے مارے سیکیورٹی فورس سے رجوع نہیں کیا تھا۔ 
سوشل میڈیا پر تشدد کی وڈیو وائرل تھی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریاض کی ایک شاہراہ پر راہگیروں کے سامنے دو مقامی شہری ایک لڑکی کو زدوکوب کررہے تھے۔
لڑکی ایک گاڑی میں بیٹھی تھی۔ گاڑی سے ایک شخص اترا اوراس نے لڑکی پر تشدد کیا جبکہ دوسرے نے اسے گاڑی سے کھینچ کر زمین پر گرا دیا۔
موقع پرموجود ایک ڈرائیور نے اپنی گاڑی سے پورے واقعے کی وڈیو بنائی اورسوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

شیئر: