Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سہلیوں پر تشدد کرنے والی لڑکی گرفتار، وڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

قریب بیٹھی ہوئی دوسری لڑکیاں یہ منظر دیکھ کر ہنس رہی ہیں(فوٹو العربیہ)
سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر دو وڈیوز وائرل ہیں جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی اپنی سہلیوں کو زدوکوب کررہی ہے۔
قریب بیٹھی ہوئی دوسری لڑکیاں یہ منظر دیکھ کر ہنس رہی ہیں اور ایک طرح سے تشدد کی حوصلہ افزائی کررہی ہیں۔ 
 لڑکی نے اپنی ساتھی کو مکے اور لاتیں ماریں۔ متاثرہ لڑکی نے صرف اپنے چہرے کا دفاع کیا اور خاموشی سے وہاں سے چلی گئی۔

سوشل میڈیا صارفین نے وڈیو کلپ پر شدیدغصےکا اظہار کیا ہے( فوٹو العربیہ)

العربیہ نیٹ کے مطابق ریاض پولیس نے وڈیو وائرل ہونے پر قانونی کارروائی کی، حملے میں ملوث لڑکی کو شناخت کے بعد گرفتارکرلیا۔  
صارفین کا اس وڈیو پر ردعمل جاری تھا کہ ایک اور وڈیو  وائرل ہوئی جس میں اسی لڑکی ایک دوسری لڑکی کو زدوکوب کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
لڑکی نے اپنی سہیلی کو زمین پر پٹخ دیا اور وہاں موجود دیگر لڑکیاں یہ منظر دیکھنے کے لیے جمع ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے وڈیو کلپ پر شدیدغصے کا اظہاراور تشدد میں ملوث لڑکی کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔
صارفین نے اس رائے کا اظہار کیا کہ متاثرہ لڑکی کمزور نہیں تھی جو کچھ ہوا اچانک ہوا۔

شیئر: