Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسافروں کو سامان میں زمزم لے جانے کی اجازت ہے؟

احکام کی خلاف ورزی کرنے پر قانونی کارروائی کی جائے گی( فوٹو سبق)
سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے ایئرپورٹس سے سفر کرنے والے مسافروں کو لگیج میں زمزم کے کین رکھنے کی اجازت نہیں ہے‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی نے سعودی ایئروپرٹس سے پروازیں آپریٹ کرنے والی تمام فضائی کمپنیوں کوتحریری طور پر مطلع کیا ہے کہ’ وہ یہاں کسی بھی ایئرپورٹ سے سفر کرنے والوں کو لیگیج میں زمزم کے کین رکھنے کی اجازت نہ دیں‘۔ 
محکمہ شہری ہوابازی نے تمام فضائی کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ’ وہ کسی بھی مسافر کو اپنے لیگیج میں آب زمزم کے کین نہ رکھنے دیں۔ اس کی پابندی ضروری ہے۔ اس کی خلاف ورزی پر سرکاری احکام کی خلاف ورزی کا مرتکب مانا جائےگا اور قانونی کارروائی ہوگی‘۔

شیئر: