Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں زمزم پلانے والے کارکنوں کے لیے خصوصی چھتریاں

حرمین شریفین انتظامیہ نے دھوپ کی گرمی سے کارکنوں کو بچانے کے لیے خصوصی متحرک چھتریوں کا انتظام کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کےمطابق خصوصی چھتریاں زمزم پلانے والے کارکنوں کے لیے مختص ہیں جو دھوپ میں کھڑے ہو کر زائرین کو پانی پلاتے ہیں‘۔
حرمین انتظامیہ کے تحت زمزم کے ادارے کے سربراہ عبد الرحمن الزہرانی نے کہا ہے کہ ’خصوصی متحرک چھتریاں مطاف اور بیرونی صحنوں میں تعینات کارکنوں کے لیے مختص کردی گئی ہیں‘۔
’چھتریاں مخصوص مادے سے تیار کی گئی ہیں جو نہ صرف دھوپ کی تپش سے بچاتی ہیں بلکہ بالائی بنفشی شعاعوں سے بھی بچاؤ کا انتظام ہے‘۔
’چھتریوں کا استعمال دن کے وقت ہوتا ہے اور شام کے وقت انہیں تہہ کرکے صاف اور خشک سٹور میں محفوظ کیا جاتا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’حرمین انتظامیہ کے سربراہ شیخ ڈاکٹر عبد الرحمن السدیس کی خصوصی ہدایت پر دھوپ میں کام کرنے والے کارکنوں کے لیے چھتریوں کا انتظام کیا گیا ہے‘۔

شیئر: