Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر نوٹیفیکیشن سے متعلق فیصلہ محفوظ

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے نوٹیفیکیشن سے متعلق درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔
پانچ رکنی کمیشن آج(جمعرات کو) ہی محفوظ فیصلہ سنائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کی جانب سے الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں پر نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی درخواست کی تھی تاہم مسلم لیگ ن نے الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کے ارکان کے نوٹیفیکیشن جاری نہ کرنے کی درخواست کی تھی۔ 
خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے اس معاملے میں لاہور ہائی کورٹ کا دروازہ بھی کھٹکٹایا تھا، جس پر لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو فریقین کو سننے کے بعد 2 جون تک نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی تھی۔  
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے وقت تحریک انصاف کے 25 ارکان کی شہباز شریف کو ووٹ دینے پر رکنیت معطل کر دی تھی۔ ان میں پانچ مخصوص نسشتوں پر منتخب ہونے والے ارکان بھی شامل تھے۔  
ان پانچ ارکان کے متبادل کے طور پر تحریک انصاف نے اپنے نام الیکشن کمیشن کو بھجوا دیے تھے تاہم مسلم لیگ نواز کا دعویٰ ہے کہ اسمبلی میں اکثریت ہونے کے باعث ان پانچ نشستوں پر ان کے ارکان کا نوٹیفیکیشن جاری ہونا چاہیے۔

شیئر: