Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑی کرائے پر لیتے وقت کن باتوں کا خیال رکھیں؟ 

گاڑی تکنیکی اعتبار سے فٹ اور اندر اور باہر سے صاف ہو(فوٹو، ٹوئٹر)
پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے رینٹ اے کار ایجنسیوں سے گاڑیاں حاصل کرنے والوں کو ان کے حقوق سے آگاہ کردیا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا ہے کہ جو لوگ ایجنسی سے گاڑی کرائے پر لے رہے ہوں انہیں اپنے حقوق معلوم ہونے چاہییں۔ 
گاڑی تکنیکی اعتبار سے فٹ ہو۔ اندر اور باہر سے صاف ہو۔ تمام ضروری سہولتوں سے آراستہ ہو۔ 
پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے توجہ دلائی ہے کہ رینٹ اے کار ایجنسی سے حاصل کی جانے والی گاڑی لیتے وقت اس بات کا دھیان رکھا جائے کہ گاڑی کی ڈکی میں سٹپنی موجود ہو۔ ٹائر تبدیل کرنے کے لیے تمام لوازمات ہوں۔
علاوہ ازیں گاڑی کا ٹائر تبدیل کرتے وقت اس سے فاصلے پر روشنی منعکس کرنے والا ’تکون‘ ہو۔ آگ بجھانے کے  لیے سیلنڈر  اور ابتدائی طبی امداد کا بکس بھی موجود ہو۔ 

شیئر: