Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سیزن ٹو، غیر ملکی سیاحوں میں بھی مقبول

کورنیش پرروزانہ آتشبازی کا خصوصی اہتمام کیاجاتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
جدہ سیزن ٹو غیر ملکی سیاحوں میں بھی مقبول ہورہا ہے۔ ایشیائی اوریورپی ممالک سے آنے والے سیاح سیزن میں ہونے والی سرگرمیوں سے لطف اندورز ہورہے ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق مختلف ممالک سے آنے والے سیاح بلد کے تاریخی علاقے کا خصوصی دورہ کررہے ہیں جہاں وہ جدہ کی قدیم عمارتوں میں خصوصی دلچسپی لیتے ہیں۔
بلد کے تاریخی علاقے میں جدہ سیزن کی انتظامیہ نے خصوصی اہتمام کیا ہے جہاں قدیم عمارتوں میں کافی شاپس بھی قائم کی گئی ہیں۔
قدیم تاریخی علاقے کی عمارتوں کو ان کی قدیم تاریخی حیثیت بحال رکھتے ہوئے جدید تقاضوں کے تحت ان کی تزئین و آرائش کی گئی ہے جنہیں دیکھ کرایسا محسوس ہوتا ہے کہ عہد رفتہ میں چلے گئے ہیں۔
بلد کے علاقے میں منعقد ہونے والے فیسٹول میں اہل جدہ کی قدیم تہذیب وثقافت کو اجاگرکرتے ہوئے بڑی بڑی  تصاویر لگائی گئی ہیں جن میں بلد اور باب مکہ کے علاقےکو دکھایا گیا ہے۔

بلد کے تاریخی علاقے میں سیاح خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں (فوٹو، ٹوئٹر)

سیزن کے تحت کورنیش پربھی رنگا رنگ پروگراموں کا سلسلہ جاری ہے۔ یاٹ کلب جدہ میں روزانہ بڑی تعداد میں زائرین پہنچ رہے ہیں جہاں عالمی شہرت یافتہ ریسٹورانٹس قائم کیے گئے ہیں جبکہ جدہ آرٹ پرومیناڈ بھی سیاحوں کے لیے تفریح کا دلکش مقام ہے۔
امیرماجد پارک میں مختلف ممالک کی جانب سے اپنے اپنے ملک کی تہذیب وثقافت کو اجاگرکرتے ہوئے کلچرل شوز کا اہتمام کیا گیا۔

قدیم عمارتوں کی اصل حالت برقرار رکھتے ہوئے جدید طریقے سے اصلاح  کی گئی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

یہاں پاکستان نائٹ کے نام سے بھی تفریحی پروگرام منعقد کیا گیا جبکہ انڈیا نائٹ ، انڈونیشی نائٹ اوربنگلہ دیشی نائٹ کے تحت متعدد پروگرامز کا سلسلہ جاری ہے۔
کورنیش پر خوبصورت آتشبازی کا پروگرام روزانہ کی بنیاد پرپیش کیاجاتا ہے جسے دیکھنے کے لیے لوگ سرشام ہی وہاں پہنچ جاتے ہیں۔ آتشبازی کا آغاز رات ساڑھے نوبجے کے بعد کیا جاتاہے

شیئر: