Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایجنٹ کے بغیر عمرہ ویزا، سستا حج پیکج، مسافروں کے لیے زم زم سمیت سعودی عرب سے گزشتہ ہفتے کی اہم خبریں

’رواں برس پرائیویٹ حج کے لیے 15 لاکھ روپے سے 30 لاکھ روپے تک کے پیکجز متعارف کروائے گئے ہیں’ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
اب عمرہ ویزہ بغیر ایجنٹوں کے جاری ہو گا، مسافروں کو سامان میں زم زم لے جانے کی اجازت ہے یا نہیں اور پاکستان سے پرائیویٹ حج پیکجز کیا ہیں؟ سے متعلق معلومات گزشتہ ہفتے کے اہم موضوعات رہے۔
موبائل کا بل واجب الادا ہو تو خروج نہائی لگ سکتا ہے؟ انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس پر گاڑی چلانے کی اجازت ہے یا نہیں اور سالانہ چھٹی پر ملازم کی تنخوا بھی ہفتہ رفتہ کے دوران نمایاں رہیں۔

پاکستان میں رواں برس پرائیویٹ حج پر کتنے اخراجات آئیں گے؟

پاکستان میں مختلف کمپنیوں نے پرائیویٹ حج پیکجز کا اعلان کردیا ہے۔ رواں برس پرائیویٹ حج کے لیے 15 لاکھ روپے سے 30 لاکھ روپے تک کے پیکجز متعارف کروائے گئے ہیں۔  

پرائیویٹ حجاج کی ٹریننگ کا انعقاد ٹور آپریٹر کمپنی خود کروائے گی (فائل فوٹو: اے ایف پی)

پرائیویٹ حج ٹور آپریٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان علی حماد نے پرائیویٹ حج پیکجز کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ’14 اور 18 روز کے مختلف پیکجز متعارف کروائے گئے ہیں جس میں سلور، ڈائمنڈ اور وی آئی پی پیکجز شامل ہیں۔‘ 
مکمل خبر یہاں پڑھیں
 

اب ایجنٹ کے بغیر براہ راست 24 گھنٹے کے اندر عمرہ ویزہ جاری ہو گا

وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے کہا ہے کہ امسال عازمین حج کی سہولت کے لیے سمارٹ حج کارڈ پر عمل کیا جائے گا۔
ڈیجیٹل عمرہ خدمات کے تحت کسی ایجنٹ کی مداخلت کے بغیر براہ راست 24 گھنٹےکے اندر عمرہ ویزہ جاری کیا جائے گا۔ عمرہ ویزے کی مدت میں بھی اضافہ کیا جاسکے گا۔

حج سمارٹ کارڈ سے عازمین کو کافی سہولت ہوگی۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

العربیہ نیٹ کے مطابق وزیر حج ڈاکٹر توفیق االربیعہ نے منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ویژن 2030 کے اہداف میں عمرہ زائرین کی بڑی تعداد کو بہتر سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین براہ راست کسی ایجنٹ کی مداخلت کے بغیر ڈیجیٹل عمرہ پروگرام کے تحت ویزہ و دیگر خدمات حاصل کر سکیں گے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں
 

مسافروں کو سامان میں زمزم لے جانے کی اجازت ہے؟

سعودی محکمہ شہری ہوابازی نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب کے ایئرپورٹس سے سفر کرنے والے مسافروں کو لگیج میں زمزم کے کین رکھنے کی اجازت نہیں ہے‘۔

مسافروں کو لگیج میں زمزم کے کین رکھنے کی اجازت نہیں ہے (فائل فوٹو: سبق)

سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق محکمہ شہری ہوابازی نے سعودی ایئروپرٹس سے پروازیں آپریٹ کرنے والی تمام فضائی کمپنیوں کوتحریری طور پر مطلع کیا ہے کہ’ وہ یہاں کسی بھی ایئرپورٹ سے سفر کرنے والوں کو لیگیج میں زمزم کے کین رکھنے کی اجازت نہ دیں‘۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

موبائل کا بل واجب الاد ہے، کیا خروج نہائی لگ سکتا ہے؟

سعودی عرب میں غیر ملکیوں کا اقامہ نمبر تمام سرکاری معاملات کی انجام دہی کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اقامہ نمبر پر ٹریفک چالان یا دیگر خلاف ورزیاں رجسٹرکی جاتی ہیں۔
جوازات کا ادارہ غیر ملکیوں کے رہائشی امور کی انجام دہی کا ذمہ دار ہوتا ہے۔ اقاموں کا اجرا اور ان کی تجدید جوازات کے ادارے سے ہی ہوتی ہے۔

فائنل ایگزٹ ویزے کے لیے لازمی ہے کہ کسی قسم کے واجبات باقی نہ ہوں۔ (فائل فوٹو: ٹوئٹر)

ٹریفک چالان کے حوالے سے ایک سائل نے جوازات سے دریافت کیا ’کارکن کے اقامہ پر ٹریفک چالان ہے کیا اقامہ تجدید ہو سکتا ہے؟‘
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

سعودی عرب میں انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس پر گاڑی چلانے کی اجازت ہے؟

سعودی عرب میں ٹریفک و دیگر قوانین میں کافی تبدیلیاں ہوئی ہیں جن پرعمل درآمد کیا جارہا ہے۔ ٹریفک قوانین کے مطابق گاڑی کا تھرڈ پارٹی انشورنس کرانا لازمی  ہوتا ہے۔

ڈرائیونگ کے لیے ڈیجیٹل این او سی کو عربی میں ’تفویض ‘ کہا جاتا ہے۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

مملکت میں مروجہ ڈیجیٹل چالان سسٹم کے تحت اگرکوئی خلاف ورزی ریکارڈ ہونے کی صورت میں خودکار سسٹم کے تحت دیگر معاملات کے بارے میں بھی چانچ کی جاتی ہے۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں

سالانہ چھٹی پر ملازم کو الاونسز کے ساتھ مکمل تنخواہ ملے گی؟

سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے سعودی عرب میں رائج قانون محنت کے مطابق سالانہ چھٹی کے حقوق کا طریقہ کار جاری کیا ہے۔

اگرسابقہ چالان ادا نہ کیا گیا ہو تو ڈرائیونگ کے لیے این اوسی جاری نہیں ہوگا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)

عاجل ویب سائٹ کے مطابق وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ ’سالانہ چھٹی کا محنتانہ ملازم کی حقیقی تنخواہ کے حساب سے ہو گا۔ جس میں تمام الاؤنسز شامل ہوں گے۔‘
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں

داخلی عازمین کے لیے سب سے مہنگا اور سستا حج پیکیج، سہولتیں کیا ہیں؟

سعودی وزارت حج وعمرہ نے رواں سال اندرون مملکت سے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لیے حج پیکیج  کے لیے تین زمرے متعارف کرائے ہیں۔
عکاظ اور اخبار 24 کے مطابق منی ٹاورز (ابراج منی) میں رہائش کا انتخاب کرنے والوں کے لیے سب سے مہنگا ’منی پیکیج‘ رکھا گیا ہے۔ فی کس 14 ہزار737 ریال لیے جائیں گے۔ اس میں ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل نہیں ہے۔
خبر کی تفصیل یہاں پڑھیں
 

ٹرانسپورٹ کا کرایہ اور ویلیو ایڈڈ ٹیکس الگ سے لیا جائے گا (فائل فوٹو: عکاظ)

35 برس سے تبوک کے صحرا میں رہنے والی سعودی خاتون

سعودی خاتون جو 35 برس قبل شہر سے تبوک کے صحرا میں جا بسی تھیں، کا کہنا ہے کہ حقیقی زندگی تو صحرا کی ہے۔ نئی نسل اس کا لطف اٹھائے، کھانے پینے، رہنے سہنے اور گزر بسر کے تمام انتظامات خود کر کے زندگی گزارنے کا جو مزہ ہے وہ شہری زندگی میں سوچا بھی نہیں جا سکتا۔
روتانا خلیجی چینل کے پروگرام ’سیدتی‘ سے گفتگو کرتے ہوئے قسمہ العطوی نے صحرائی زنادگی کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا کہ وہ 35 سال قبل تبوک شہر سے صحرا میں منتقل ہوئی تھیں۔
مکمل خبر یہاں پڑھیں
 

شیئر: