Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے مالدیپ کے وزیر خارجہ کی ملاقات

علاقائی و بین الاقوامی حالات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے) 
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے اتوار کو دفتر خارجہ ریاض میں مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں برادر ملکوں کے باہمی تعلقات اور تمام شعبوں میں مشترکہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی حالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 
اس موقع پر سعودی سیکریٹری خارجہ ڈاکٹر سعود الساطی اور مالدیپ میں متعین سعودی سفیر مترک العجالین بھی موجود تھے۔

شیئر: