Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو امیر قطر کا تحریری مکتوب موصول

سعودی نائب وزیر خارجہ سے قطری سفیر نے ملاقات کرکے مکتوب حوالے کیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کی جانب سے دونوں ملکوں کے دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے ایک تحریری مکتوب موصول ہوا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر ولید الخریجی سے پیر کو ریاض میں وزارت خارجہ کے ہیڈ کوارٹر میں قطری سفیر بندر محمد العطیہ نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔
ملاقات کے دوران سعودی عرب اور قطر کے درمیان دو طرفہ تعلقات، مختلف شعبوں میں انہیں ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لینے کے ساتھ مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

شیئر: