Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی شہریوں پر انڈونیشیا کے سفر کی پابندی ختم

’یہ پابندی کورونا وائرس کی وجہ سے لگائی گئی تھی جسے اب ختم کردیا گیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے شہریوں پر انڈونیشیا کے سفر کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ پابندی کورونا وائرس کی وجہ سے لگائی گئی تھی جسے اب ختم کردیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’انڈونیشیا میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا ریکارڈ دیکھنے کے بعد پابندی ختم کردی گئی ہے‘۔
’اب سعودی شہری بالواسطہ یا بلا واسطہ آزادانہ طور پر انڈونیشیا کا سفر کرسکتے ہیں‘۔
واضح رہے کہ قبل ازیں وزارت داخلہ نے اپنے شہریوں پر جن ممالک کے بالواسطہ یا بلا واسطہ سفر کی پابندی عائد کر رکھی تھی ان میں انڈونیشیا بھی شامل تھا۔
 

شیئر: