Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی انجینیئرز کونسل کی تفتیشی مہم، متعدد خلاف ورزیاں ریکارڈ

وزارت افرادی قوت اور ریاض پولیس کے افسران تفتیشی مہم میں شریک تھے (فائل فوٹو: عرب نیوز)
سعودی انجینیئرز کونسل نے متعدد اداروں کے تعاون سے ریاض ریجن میں انجینیئرنگ سے متعلق امور چیک کرنے کے لیے مختلف کارروائیاں کی ہیں۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی انجینیئرز کونسل کے سیکریٹری جنرل انجینیئر عبدالناصر العبد اللطیف نے بتایا کہ ’ریاض میونسپلٹی، وزارت تجارت کے ماتحت ادارہ انسداد تجارتی پردہ پوشی، وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود اور ریاض پولیس کے افسران تفتیشی مہم میں شریک رہے۔‘
العبداللطیف نے کہا کہ ’انسپکٹرز نے انجینیئرنگ کے پیشوں کے قانون کی 41 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں۔ 15 ادارے ایسے ریکارڈ پر آئے جو انجینیئرنگ پروفیشن  کے قانون کی خلاف ورزی کررہے تھے۔ تمام معاملات متعلقہ اداروں کے حوالے کیے گئے ہیں۔‘
سعودی انجینیئرز کونسل نے بتایا کہ ’متعدد خلاف ورزیاں نوٹ کی گئی ہیں۔ مثلا لائسنس ہولڈر پرمٹ میں رجسٹرڈ انجینیئرنگ کے  پیشوں کی پابندی نہیں کی جا رہی تھی۔ دوسری خلاف ورزی یہ مشاہدے میں آئی کہ انجینیئرنگ کی سرگرمیوں کے حوالے سے پیشہ ورانہ ریکارڈ تحریر میں نہیں تھا۔‘
تیسری خلاف ورزی انجینیئرنگ کے کام سعودی کونسل سے پیشہ ورانہ منظوری حاصل کیے بغیر کیے جانے سے متعلق تھی۔
العبداللطیف نے مزید کہا کہ ’سعودی انجینئرنگ کونسل پیشے کے تحفظ کے حوالے سے تفتیشی مہم جاری رکھے گی۔‘ 

شیئر: