Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سیزن میں وزیٹرز کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کرگئی 

جدہ کے تفریحاتی پروگراموں کو مقامی رنگ دیا گیا ہے( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں جدہ سیزن 2022 میں وزیٹرز کی تعداد 30 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
دو مئی 2022 کو شروع ہونے والے جدہ سیزن میں مختلف ملکوں کے شہری  اور سعودی حصہ  لے رہے ہیں، ہرعمر کے شائقین آنے والوں میں شامل ہیں۔
 شہر کے نو بڑے مقامات پر دو ہزار 800 رنگا رنگ پروگرام دیکھنے کے لیے لوگ پہنچ رہے ہیں۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ سیزن 2022 کی کامیابی اس لیے ہے کہ اس میں ہرعمر اور ہر طبقے کے لوگوں کی پسند اور ذوق کو مدنظر رکھ کر ثقافتی، تفریحاتی اور سیاحتی پروگرام پیش کیے جارہے ہیں۔ 
بحیرہ احمر کی دلہن جدہ کی تاریخی، سیاحتی اور تمدنی حیثیت ابھر کر سامنے آئی ہے۔ مقامی شہریوں نے جدہ کے تفریحاتی پروگراموں کو مقامی رنگ دیا ہے۔ 
جدہ سیزن میں سب سے بڑی متحرک گیمز سٹی ساحل سمندر پر ہے۔ سٹی واک کے نام سے دنیا بھر میں اپنی نوعیت کا پہلا انیمی ویلج بھی شائقین کی دلچسپی کا باعث بنا ہوا ہے۔
دوسولیہ سرکس کے شو بے حد پسند کیے جارہے ہیں۔ جدہ جنگل میں دنیا بھر کے نایاب جانور اور پرندے دیکھنے والوں کا اژدحام ہے۔

جدہ سپرڈوم میں بین الاقوامی نمائشوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے(فوٹو ٹوئٹر)

جدہ یاٹ کلب میں عالمی معیار کے ریستوران اور کافی ہاؤس پر شائقین کا رش ہے۔ جدہ ہسٹوریکل میں ثقافتی شو ہورہے ہیں۔
جدہ سپرڈوم میں منفرد بین الاقوامی نمائشوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے جب کہ۔ کلچرل فورم بھی پسند کیے جارہے ہیں۔
امیر ماجد پارک میں مختلف نوعیت کے پروگرامات منعقد کیے جا رہے ہیں جب کہ جدہ آرٹ برومیناڈ میں ریستوران، شاپنگ سینٹر اورشوز منعقد ہورہے ہیں۔ سی سپورٹس میں بھی دلچسپی لی جارہی ہے۔

شیئر: