Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی نوجوان پرانی کتابوں کا کاروبار کرنے لگا

گھر میں ہر طرف کتابیں نظر آتی ہیں۔ (فوٹو اخبار چوبیس)
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے مشرقی محلوں میں سعودی نوجوان عبدالرحمٰن نے پرانی کتابیں فروخت کرنا شروع کر دی ہیں، جس کے لیے وہ مختلف مقامات پر پہنچتے ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق عبدالرحمٰن نے بتایا کہ ان کا پروگرام چائے کی دکان کھولنے کا تھا پھر پروگرام تبدیل کیا، اب وہ پرانی کتابیں فروخت کررہے ہیں۔
عبدالرحمٰن کا خواب ہے کہ انہیں ریاض کی کنگ فہد لائبریری میں کام کرنے کا موقع مل جائے۔ ان کو مطالعے کا شوق ہے۔ چائے کی دکان چلانے کی خواہش تھی لیکن سامان چوری ہوجانے کی وجہ سے یہ خواب پورا نہ ہوسکا۔

ابتدا میں چائے کی دکان کھولنے کا ارادہ تھا (فوٹو اخبار چوبیس)

عبدالرحمٰن نے بتایا کہ انہیں بچپن سے مطالعے کا شوق ہے جو انہیں ورثے میں ملا ہے۔ وہ گھریلو لائبریری کے مالک ہیں۔ مختلف علوم و فنون پر کتابیں جمع کیے ہوئے ہیں۔
ان کے مطابق ’میری پیدائش اور نشوونما ایسے گھر میں ہوئی جہاں ہر طرف کتابیں نظر آتی ہیں۔‘ 
عبدالرحمٰن نے بتایا کہ انہوں انجینیئرنگ میں ڈپلومہ کر رکھا ہے۔ ایک عرصے تک پرائیویٹ سیکٹرمیں کام کیا لیکن مطالعے کے شوق نے ملازمت کو خیر باد کہنے پر مجبور کردیا۔ ایک عرصے تک بے روزگار رہے۔
’اب میرا شوق اور میرا روزگار کتب فروشی کے سوا کچھ نہیں ہے۔‘ 
عبدالرحمٰن نے بتایا کہ انہوں نے اپنی لائبریری کی وہ تمام کتابیں جن کا وہ مطالعہ کرچکے تھے فروخت کردی ہیں۔ اب کتب خانوں سے پرانی کتابیں خرید کر بیچ رہے ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: