Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منتخب اشیاء پر ٹیکس نافذ کرنے سے قومی خزانے کی آمدنی میں سالانہ 8 سے 10 بلین ریال اضافہ ہوگا

ریاض- - - - -  منتخب اشیاء پر ٹیکس نافذ کرنے سے قومی خزانے کی آمدنی میں سالانہ 8 سے 10 بلین ریال اضافہ ہوجائے گا۔ زکاۃ و آمدنی بورڈ میں منتخب اشیاء پر ٹیکس نافد کرنے والی کمیٹی کے سربراہ خلادخریص نے کہا ہے کہ 2015 ء کے اعدادوشمار سے معلوم ہوتا ہے کہ تاجروں نے 9 بلین ریال لاگت کی سگریٹس درآمد کی تھیں ۔ اسی طرح انرجی ڈرنکس پر پانچ بلین ریال اور سافٹ ڈرنکس پر بھی پانچ بلین ریال خرچ کئے گئے۔ انہوں نے کہاکہ منتخب اشیاء پر ٹیکس کا نفاذ مفاد عامہ میں ہے۔ منتخب اشیاء پر ٹیکس کے دائرہ کار میں وہ اشیاء شامل کی گئی ہیں جو صحت یا ماحولیات کیلئے نقصان دہ ہیں یا جن کا شمار تعیشات میں ہوتا ہے۔ دوسری طرف ماہرین نے کہا ہے کہ منتخب اشیاء پر ٹیکس نافذ کرنے سے مضر صحت مصنوعات درآمد کرنے والی کمپنیوں کے مجموعی منافع میں 25 سے 35 فیصد کمی ہوگی۔ ماہرین نے بتایا کہ منتخب اشیاء پر ٹیکس کا نفاذ جہاں صارفین کے تحفظ کیلئے ہے وہاں ان کمپنیوں کو بھی مجبور کیا جارہا ہے کہ وہ مضر صحت اشیاء میں کاروبار کرنے کے بجائے کسی اور شعبہ میں کاروبار کریں۔ ماہرین نے توقع ظاہر کی ہے کہ منتخب اشیاء پر ٹیکس نافذ کرنے کے بعد دس سے 14 ریال کا سگریٹ کا پیکٹ 20 سے 28 ریال پر پہنچ جائے گا۔ شیشہ میں استعمال ہونے والا تمباکو جو 25 سے 35 ریال کلو فروخت ہوتا ہے وہ ٹیکس کے نفاذ کے بعد 50 سے 70 ریال کلو ہوجائے گا۔ اسی طرح انجری ڈزنکس جو 3 سے 8 ریال میں فروخت ہورہے ہیں وہ بڑھ کر 6 سے 16 ریال تک پہنچ جائیں گے۔ سافٹ ڈرنک کی قیمت اس وقت 1.5 ریال ہے وہ 2.25 ریال ہوجائے گی۔

شیئر: