Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کینڈی فیکٹری کے چاکلیٹ ٹینک میں گِرنے والے دو مزدور کیسے بچے؟

کارخانے کے باہر پولیس اور ریسکیو کی گاڑیاں موجود رہیں (فوٹو: سکرین گریب)
امریکہ میں کینڈی بنانے والے کارخانے میں موجود چاکلیٹ کے ایک ٹینک میں گرنے والے دو مزدوروں کو بچا لیا گیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے امریکی میڈیا کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ واقعہ جمعرات کو ریاست پنسلوانیا میں واقع مارس ریگلی کینڈی فیکٹری میں پیش آیا۔
یہ دو مزدور چاکلیٹ کے ٹینک میں کمر تک دھنسے ہوئے تھے اور وہ کسی کی مدد کے بغیر ٹینک سے نکلنے کے قابل نہیں تھے۔
لانکاسٹر کاؤنٹی 911 کے کمیونیکیشن سپروائزر نے نیوز چینل سی این این کو بتایا کہ ’ایمرجنسی خدمات سے متعلق عملے کو ان دو مزدوروں کو نکالنے کے لیے ٹینک کے ایک جانب سوراخ کرنا پڑا۔
مقامی میڈیا نے ایلزبتھ ٹاؤن میں واقع اس بڑے کارخانے کے باہر پولیس اور ایمرجنسی سروس کی متعدد گاڑیوں کی ویڈیوز بھی نشر کی ہیں۔
اے ایف پی کے مطابق مزدوروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ان کی صحت کے بارے میں مقامی میڈیا میں ابھی تک کوئی اطلاعات نہیں ہیں۔

شیئر: