Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 سعودی ایوان شاہی کے مشیر کی جنوبی افریقہ کے صدر سے ملاقات

جنوبی افریقہ کی حکومت اور عوام کے لیے خیر سگالی کے پیغامات پہنچائے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی مشیر ایوان شاہی احمد قطان نے جنوبی افریقہ کے صدر سے جمعے کو کیپ ٹاؤن میں ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کےمطابق احمد قطان نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی طرف سے جنوبی افریقہ کی حکومت اور عوام کے لیے خیر سگالی کے پیغامات پہنچائے۔ ملک کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔ 

باہمی دلچسپی کےعلاقائی و بین الاقوامی حالات کا بھی جائزہ لیا ہے(فوٹو ایس پی اے)

جنوبی افریقہ کے صدر نے احمد قطان کو سعودی قیادت، حکومت اور عوام کے لیے خیر سگالی کے جوابی پیغام دیے ہیں۔
اس موقع پ سعودی عرب اور جنوبی افریقہ کے باہمی تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں جدید خطوط پر استوار کرنے اور مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔  باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و بین الاقوامی حالات کا بھی جائزہ لیا ہے۔

شیئر: