Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایوان شاہی کے مشیر کی گنی بساؤ کے صدر سے ملاقات 

ایکسپو 2030 کی میزبانی کےلیے درخواست کی مکمل حمایت کردی( فوٹو ایس پی اے)
سعودی ایوان شاہی کے مشیر احمد بن عبدالعزیز قطان نے پیر کو بساؤ کے قصر صدارت میں گنی بساؤ کے صدرعمر سیسوکو امبالو سے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق احمد بن عبدالعزیز قطان نے گنی بساؤ کے صدر کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد کی جانب سے خیر سگالی کے پیغامات پہنچائے۔
دونوں رہنماؤں کی جانب سے گنی بساؤ کی حکومت اورعوام کے لیے نیک خواہشات اور ملک و قومی کی مزید ترقی و خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔
 گنی بساؤ کے صدر نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد اور سعودی عوام و حکومت کے لیے خیرسگالی کا جوابی پیغام حوالے کیا ہے۔ 
انہوں نے ریاض میں ایکسپو 2030 کی میزبانی سے متعلق مملکت کی درخواست کی مکمل حمایت بھی کی۔
شاہی مشیر احمد قطان نے سعودی حکومت کی جانب سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ حمایت سعودی عرب اور گنی بساؤ کے منفرد تعلقات کا ثبوت ہے۔ 

شیئر: